پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر نوشین حامد نے شیشہ سموکنگ کیخلاف قرار داد سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروا دی

ہفتہ 24 فروری 2018 18:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد کی جانب سے شیشہ سموکنگ کے خلاف ایک قرار داد سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروا دی گئی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف اپکستان کی جانب سے شیشہ سموکنگ پر عائد پابندی کے حکم کے باوجود پنجاب حکومت عدالت عظمیٰ کے حکم پر عملدآمد کرنے سے گریزاں ہے، جس سے شیشہ سموکنگ کا استعمال زور پکڑتا جا رہا ہے، قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شیشہ سموکنگ کے خلاف ایوان میں قانون سازی کرتے ہوئے شیشہ سموکنگ کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں