نیب نے کرپشن الزامات میں گرفتار احد چیمہ کے زیر استعمال موبائل فون اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کر لیا ،تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ،نیب ذرائع

ہفتہ 24 فروری 2018 18:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے الزامات میں ملوث سینئر بیورو کریٹ احد چیمہ کے زیر استعمال موبائل فون اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے اس ڈیٹا کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے حاصل کیے گئے ڈیٹا میں ملزم بیورو کریٹ احد چیمہ کی پنجاب حکومت کی بعض اعلیٰ شخصیات کے درمیان ہونے والی گفتگو کے ریکارڈ سمیت آشیانہ ہائوسنگ سکیم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ریکارڈ شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں