ن) لیگی حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے میں بُری طرح ناکام ہوئی ،رہنما تحریک انصاف سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ 24 فروری 2018 18:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ (ن) لیگی حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے مہنگائی کی شرح میں کئی گنا اضافہ انتہائی تشویشناک ہے جس سے عوام کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومت کا ہر دن عوام کو مزید مشکلات میں دھکیل رہا ہے اور اس کے باوجود سب اچھا کی رپورٹ دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے۔

آنے والے دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات، کھانے کا تیل ، دالوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 20فیصد تک اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کرنے اور چھپانے سے توجہ ہٹا کر ملک اور اس میں بسنے والے پسے ہوئے طبقات پر بھی نظر ڈالی جائے کہ وہ کن حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں