احد چیمہ کی گرفتار ی سے شریف ٹبر بو کھلا ہٹ کا شکا رہو گیاہے

شو باز کا چور سو چ پکڑے جانے پر شریف نیند یں اڑ گئی ،رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شاہد صد یق خان

ہفتہ 24 فروری 2018 18:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ احد چیمہ کی گرفتار ی سے شریف ٹبر بو کھلا ہٹ کا شکا رہو گیاہے شو باز کا چور سو چ پکڑے جانے پر شریف نیند یں اڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف گو لیاں کھا کر نیند پوری کر تے تھے احد چیمہ کی گرفتار ی سے شہبازشریف کی نیند کی گو لیاں بھی بے اثر ہوچکی ہے ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے چیئر مین سیکر ٹر یٹ میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہو ں نے کہا کہ نواز شر یف صدار ت سے نااہلی کے بعد ادارو ں کو آپس میں لڑانے کی ہر روز نئی چا ل چل رہے ہیںجس میں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا شریف فیملی صر ف نام کے شریف ہیں شر فت کے لبادے میں انہو ں نے سارا ملک کنگا ل کر دیا ہے انہو ں نے کہاکہ موسم سرما میں بھی لوڈ شیڈنگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔

برسراقتدار آنے سے قبل6ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کرنے والوںنے اقتدار میں آنے کے بعد عوام کو 2سال میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کی نوید سنائی لیکن تمام تر دعوے جھوٹے ثابت ہوئے اور5سال مکمل ہونے والے ہیں لیکن لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوسکی بجلی لو ڈ شیڈ نگ کا جن ن لیگ سے بھر بے قا بو ہو گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں