پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نی19 اتائیوں کے اڈے سربمہرکر دیئے

جمعرات 22 فروری 2018 23:08

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری کارروائی کے دوران19اتائیوں کے اڈے سیل کر کے ان کے خلاف مزید کارروائی کا آغازکر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے گزشتہ روز جن 19اڈوں کوبند کیاگیا ان میں13 ایلوپیتھی اتائی اورتین تین جعلی حکیم و ہڈی جوڑشامل ہیں۔

(جاری ہے)

جن ایلوپیتھی اڈوں کو بندکیا گیا ان میںتحسین کلینک،عمرکلینک،میاں برادرز،راناکلینک،شافی کلینک،رافع میڈیکل سنٹر،طاہر میڈیکل سٹور اینڈ کلینک،ارشد علی کلینک،محمد یوسف میڈیکل سنٹر،حافظ کلینک،میتلا ہومیوکلینک ،عاطف کلینک اورصبور کلینک شامل ہیں۔مزید برآں المدنی جراح،غلام مصطفی جراح اور بابا رحمت ہڈی جوڑ کے اڈوں کو بند کرنے کے علاوہ اشرف یونانی دواخانہ،معین دواخانہ اور الحکیم دواخانہ کو بھی سربمہر کیا گیا ہے۔ یا د رہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نی7,500سے زائد اتائیوں کے اڈے بند کرکے انہیں تقریباً پانچ کروڑ 70لاکھ روپے کے جرمانے کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں