پیپلز پارٹی کے رہنمائوں اور جیالوں کی قدر کرتا ہوں، پارٹی عوام کے حقوق کے لئے کام کر رہی ہے،بلاول بھٹو زرداری

جمعرات 22 فروری 2018 22:46

پیپلز پارٹی کے رہنمائوں اور جیالوں کی قدر کرتا ہوں، پارٹی عوام کے حقوق کے لئے کام کر رہی ہے،بلاول بھٹو زرداری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گرین ٹائون میں بذریعہ ہولو گرام جیالوں سے ممبر شپ کے سلسلے میں خطاب کیا، صدر پیپلز پارٹی لاہور عزیز الرحمن چن، فیصل میر، ڈاکٹر فراز یوسف سمیت دیگر نے شرکت کی، اجتماع میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے ممبر شپر کروائی، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں اور جیالوں کی قدر کرتا ہوں، پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے لئے کام کر رہی ہے، تمام پاکستانیوں کو ممبر شپ مہم میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں، پیپلز پارٹی ہر طبقے کی آواز ہے، اس سلسلے کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں