لاہور،ا متحانی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، پروفیسر محمد ناصر جمیل

جمعرات 22 فروری 2018 22:41

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام یکم مارچ سے شروع ہونے والے سیکنڈری سکول امتحان سالانہ 2018کے سلسلے میں کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ ا متحانی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تمام امتحانی عملے کی تعیناتی کا عمل پوری شفافیت کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس معاملے میں کسی بھی دشواری کا سامنا نہیں ، اس کے ساتھ ساتھ طالب علموں اور امتحانی عملے کے درمیان باہمی ہم آہنگی کے واسطے امتحانی ورکشاپس کا عمل بھی جاری ہے۔ تاکہ امتحان کی شفافیت قائم رہے۔ رولنمبر سلپس کے بارے کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ تمام رولنمبر سلپس کا اجراء کر دیا گیا ہے اگر کسی طالب علم کو رولنمبرسلپ نہیں ملی تو وہ دفتر ھذا سے رابطہ کرے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں