ورچوئل یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کا اعزاز

جمعرات 22 فروری 2018 22:41

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء)ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کوالٹی ایشورنگ ایجنسی کی جانب سے ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کو بلند ترین ریٹنگ جوکہw کیٹیگری کہلاتی ہے سے نوازا گیا ۔ورچوئل یونیورسٹی کو مجموعی طور پر 91.43 فیصد پوائنٹ ملے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی کی جانب سے کوالٹی ایجوکیشن کی کارکردگی کو جانچنے کی ریسرچ ہر سال کی جاتی ہے ۔ اس کی شاخیں مختلف سرکاری اور نجی یونیرورسٹیز میں قائم ہیں ۔ ورچوئل یونیورسٹی کاکوالٹی انہانسمنٹ سیل خودتشخیصی ، تجزیاتی اور درست معلومات کے حصول میںمدد کرتا ہے اور اندرونی طور پر جامعہ کے عہدے داروں سے اس کا تبادلہ کرتا ہے جوکہ منصوبہ بندی اور بروقت فیصلہ سازی میں مددگار ہوتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں