قوم نواز شریف سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کاخیر مقدم کرتی ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد

جمعرات 22 فروری 2018 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قوم نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لیے نااہل قرار دینے کے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کاخیر مقدم کرتی ہے ،سپریم کورٹ نے ملکی سیاست میں جرائم پیشہ افراد کا راستہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا ہے ، پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے ، آج ثابت ہو گیا کہ چور ، کرپٹ ، جھوٹااور نااہل پارٹی کا سربراہ نہیںہو سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نواز شریف جمہوریت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں انہوں نے ملکی اداروں کو تباہ کرنے کاتہیہ کررکھا ہے ، بے حس اور ڈھیٹ حکمران ایک قومی مجرم اور ڈکیت نواز شریف کو بچانے میں لگی ہوئے ہے ، انہیں غریب عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ، نواز شریف عدلیہ اور جمہوریت پر حملے کر رہا ہے ، موجودہ مافیا اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے ملکی اداروں سے ٹکرائو کی سازشیں کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ نا اہل ٹولہ ملک میں افراء تفری پیدا کرنا چاہتا ہے لیکن ان کی یہ سازشیں کامیاب نہیں ہو گی ، نواز شریف نے پارلیمنٹ کی آ ڑ میں عدلیہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو پی ٹی آئی فوری طورپر سڑکوں پر نکل آئے گی اور عوام کی طاقت سے ان ڈکیت اور قومی مجرموں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں