عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست ہے ، ترقی کا مشن جاری رہے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

صوبے میں یکساں ترقی کے ویژن پر عملدرآمد کیا ، پہلی مرتبہ دیہات میں ہزاروں کلو میٹر سڑکیں بنائی گئیں،وزیر اعلی

جمعرات 22 فروری 2018 22:18

عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست ہے ، ترقی کا مشن جاری رہے گا، وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست ہے، ترقی کا مشن جاری رہے گا- وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے زندگی وقف ہے ۔ تعلیم ،صحت اورزراعت سمیت ہر شعبے میں تاریخی کام ہوئے ہیں اورپنجاب کی ترقی دوسرے صوبوں کیلئے مثال بن چکی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ شفافیت ،معیار اورتیزرفتاری ہمارا طرہ امتیاز ہے ۔ ترقی کے سفرکومزیدتیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

(جاری ہے)

ہر شعبے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے میگا پراجیکٹس اور اختراعی منصوبے اپنی مثال آپ ہیں - انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں میگا پراجیکٹس میں پہلی مرتبہ اربوں روپے کی بچت کی گئی اور بچائی گئی رقم عوام کی فلاح و بہبود کے دیگر منصوبوں پر خرچ کی جا رہی ہے -وزیر اعلی نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے میگا پراجیکٹس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا- ہم نے صوبے میں یکساں ترقی کے ویژن پر عملدرآمد کیا اور پہلی مرتبہ صوبہ کے تمام دیہات میں ’’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘‘ پراجیکٹ کے تحت ہزاروں کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی گئی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں