مستقبل میں فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں ‘سنگیتا

جمعرات 22 فروری 2018 22:03

مستقبل میں فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں ‘سنگیتا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) اداکارہ و ہدایتکارہ میڈم سنگیتا نے کہا ہے کہ مستقبل میں فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں ، اس وقت جتنے بھی پروڈیوسر فلمیں بنا رہے ہیں اس سے فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو جائیگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرو یو میں میڈم سنگیتا نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے جو کوششیں آج ہو رہی ہیں اگر یہ 10سال پہلے شروع ہو جاتیں تو انڈسٹری بحران کا شکار نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر اداکاروں کو اپنے سینئر اداکاروں کا احترام کرنے کے ساتھ ان سے سیکھنا بھی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں