پنجاب یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر مستعفی، وائس چانسلر کا خراج تحسین

جمعرات 22 فروری 2018 20:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) پنجاب یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سنٹر فار کول ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کنٹرولر امتحانات کی اضافی ذمہ داریوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے تین سال سے زائد پنجاب یونیورسٹی میں بطور کنٹرولر شاندار خدمات سرانجام دیں ۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کی بطور کنٹرولر امتحانات خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں وائس چانسلر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شاہد ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنسدان ہیں جن کی سائنسی تحقیق کو سراہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد منیر نے بطور کنٹرولر شعبہ امتحانات میں طلبائو طالبات کی سہولت کے پیش نظر متعداد اصلاحات متعارف کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد منیر نے رجسٹریشن، الحاق اور دیگر متعلقہ نظام کو جدید ڈیجیٹل خطوط پر استوار کیا اور امیدواروں کی سہولت کے لئے ہاٹ لائن اور سہولت سنٹر قائم کیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرمینٹل سائنسز کے پرنسپل اور سابق اقامتی آفیسر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید کو کنٹرولر امتحانات لگانے کی تجویز زیر غور ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں