سابق آمر ضیاء الحق کی پیداوار نے پنجاب کا بیڑہ غرق کر دیا، بلاول بھٹو زرداری

کستان پیپلزپارٹی پنجاب کو بچائے گی پاکستان کے عوام نواز شریف اور عمران خان کی سیاست نہیں چاہتے بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست چاہتے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو پنجاب کو ترقی پسند صوبہ بنا سکتی ہے، کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 فروری 2018 21:27

سابق آمر ضیاء الحق کی پیداوار نے پنجاب کا بیڑہ غرق کر دیا، بلاول بھٹو زرداری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق آمر ضیاء الحق کی پیداوار نے پنجاب کا بیڑہ غرق کر دیا ہے پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کو بچائے گی پاکستان کے عوام نواز شریف اور عمران خان کی سیاست نہیں چاہتے بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست چاہتے ہیں اور پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو پنجاب کو ترقی پسند صوبہ بنا سکتی ہے گزشتہ روز پیپلز پارٹی پنجاب کے دفتر واقع ماڈل ٹائون میں کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلوں کو سب کو ماننا پڑیگا پاکستان مسلم لیگ ن نے جان بوجھ کر اپنے آپ کو مسائل میں ڈالا ہے نواز شریف کو اپنی کرپشن کا حساب دینا پڑیگا پانامہ کا جواب دینا پڑیگا اس ملک میں احتساب ہوگا اور سب کا ہوگا نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے کیوں نکالا یہ عام آدمی کا ایشو نہیں ہے عام آدمی اپنے مسائل حل کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ڈرامے بازی کے ایکسپرٹ ہیں پہلے انہوں نے طیارہ سازش کا ڈرامہ رچایا اور اب وہ جمہوریت کے نام پر ڈرامہ بازی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک میں اداروں کے درمیان لڑائی پیدا کر کے آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جسے پاکستان کے عوام ناکام بنا دیں گے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد پنجاب میں رکھی گئی پیپلزپارٹی پنجاب کو اپنی سیاست کا گڑھ بنائی گئی اور پنجاب کے گھرگھر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پیغام پہنچائے گی جو پنجاب کو ترقی پسند بنانے سے متعلق ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب امیروں کا صوبہ ہی نہیں بلکہ اس صوبے کے غریب عوام خواتین محنت کش اور غیر مسلموں کا بھی صوبہ ہے انہوں نے کہا کہ سابق آمر مشرف نے پنجاب کو برباد کیا لیکن پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کو بچاتے ہوئے اسے ایک ترقی پسندصوبہ بنانے کی کوشش کریگی اور اس کیلئے میں باہر نکلا ہوں اور اب میں پنجاب کے کونے کونے میں جائونگا انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا چاہتے ہیں لیکن موجودہ حکومت نے ملک کی خارجہ پالیسی کو تباہ کر دیا ہے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھی عمران خان کی سیاست سے عوام بیزار ہیں عوام نواز شریف کی امیر المومنین کی سیاست نہیں چاہتے حکومت کی معاشی پالیسیوں نے ملک کو مقروض کر دیا ہے لیکن ہم عام آدمی کو طاقت ور بنانا چاہتے ہیں ہم قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ نواز شریف کیخلاف سیاست کررہے ہیں پھر مریم نواز سے ملنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہم باعزت جمہوریت کی مہم چلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب وزیراعظم تھے تو اس وقت پارلیمنٹ کہاں تھی اب انہیں پارلیمنٹ کا بار بار خیال آ رہا ہے پاکستان کے عوام بے وقوف نہیں کہ ان کے دعوئوں کو سچ مان لیں گے انہوں نے کہا نوازشریف کا موجودہ شور شرابہ پانامہ معاملے سے بچنے کیلئے ہاتھ پائوں مارنے کے مترادف ہے وہ ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے پی پی پنجاب کے دفتر میں موجود کارکنوں سے اپیل کی کہ کارکن پرانے ہوں یا نئے پیپلزپارٹی میں شامل ہو جائیں مجھے پارٹی کے کارکنوں کا ساتھ چاہئے تاکہ پنجاب کو ترقی پسند صوبہ بنانے کیلئے کام کیا جا سکے پیپلزپارٹی پنجاب کے دفتر کے دورے کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب کی روایتی پگ پہنائی گئی اس موقع پر کارکنوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حق میں نعرے بازی بھی کی اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ ،مشتاق اعوان،عثمان ملک و دیگر بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں