پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ تفکر منا یا گیا

رانا مشہود خان ، فرحت مشہود خان،نفیسہ سکند ر ملہی، تزئین فضل ، طاہرہ حسین اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی

جمعرات 22 فروری 2018 21:27

پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ تفکر منا یا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کی اہلیہ مسز فرحت مشہور د ران انے کہا ہے کہ پاکستان گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن نوجوان نسل کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ آج کے نوجوان نسل کو ہر حال میں اپنے آپ کو مضبوط بنانا ہو گا اور ہر قسم کے حالات کے لئے تیار کرنا ہو گا۔ وہ گذشتہ روز پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن پنجاب کے صوبائی ہیڈ کوارٹر لاہور میں عالمی یومِ تفکر کی مناسب سے منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

تقریب میں رانا مشہود احمد خان اور ان کی اہلیہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں گرلز گائیڈز کے بانیان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور پرندے ہوا میں چھوڑ کر دنیا بھر میںآزادی کا پیغام دیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسز فرحت رانا مشہود نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے ہم آہنگ ہیونا سب سے بڑی خوبی ہے۔ آج کے دور میں خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کو بھی ہراسگی کا سامنا ہے جس کے لئے اپنے آپ کو مضبوط کرنا ہو گا۔

خواتین کو گھر ، کاروباری مراکز اور دیگر جگہوں پر ہراسگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن اپنی آواز کو بلند کرنا چاہئے۔ آپ کو جب یہ یقین ہے کہ آپ غلط نہیں تو آپ کو اپنی آواز بھر پور طریقے سے بلند کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میرے خاوند رانا مشہود ہر قسم کے تعاون اور مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے ذریعے بچیاں گراس روٹ لیول پر حصہ لے رہی ہیں۔

تقریب میں اس موقع پرمختلف سکول و کالج کی تقریباًً 1000جونیئر گائیڈز، گرل گائیڈز ، سینئر گائیڈز اور پرنسپلز،کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقارحسین جبکہ پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن سے صوبائی کمشنر نفیسہ سکندر ملہی، ڈپٹی صوبائی کمشنر تزئین فضل احمد خان، صوبائی خزانچی ڈاکٹر طاہرہ حسین،مس عندلیب سندھو، مسز ندیمہ ظفر، ڈاکٹر نگہت ارشد (ایگزیکٹو ممبران) صوبائی سیکرٹری آمنہ الیاس، سلمیٰ سجاد، صباء مجید، ایگزیکٹو ممبران، ٹرینرز اور سٹاف نے پروگرام میں شرکت کی ۔ اس موقع پر گائیڈز نے مختلف رول پلے، نغمے اور دلچسپ خاکے پیش کئے ۔تقریب میں گرل گائیڈز کے حوالے سے عہد کی یاد دہانی کی گئی اور سال 2018کے لئے نئے عزم کا اظہار کیا گیا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں