نیب کی جانب سے آشیانہ سکیم کرپشن کی تحقیقات اورذمہ دار کی گرفتاری درست سمت قدم ہے : میاں کامران سیف

جمعرات 22 فروری 2018 21:27

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے نیب کے جانب سے آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں کرپشن کی تحقیقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کے بڑے ذمہ دار کی گرفتاری کو درست سمت قدم قرا ر دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اس کی روک تھام انتہائی ضروری ہے تاکہ پاکستان کو کرپشن سے پاک معاشرہ بنایا جاسکے۔

انہوںنے کہا کہ آشیانہ ہائوسنگ سکیم کرپشن کے دیگر کرداروں کو بھی قرار واقعی سزا دی جائے اور لوٹی ہوئی دولت برآمد کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ سستی روٹی سکیم میں بھی اربوں روپے گھوسٹ تندروں کی نذر کردیئے گئے اور عوام کو 2روپے والی سستی روٹی بھی دستیاب نہ ہے نیب سستی روٹی سکیم میں بھی تحقیقات کرکے اربوں روپے گھوسٹ تندوروں سے برآمد کرواکر قومی خزانے میں جمع کروائے ۔

(جاری ہے)

اور ذمہ داروں کو عوام کے سامنے لایا جائے ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں منصوبوں میں شفافیت کے خادم اعلیٰ کے بلند و بانگ دعوے غلط ثابت ہوئے اور خادم اعلیٰ اپنا عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے منصوبوں میں کرپشن ثابت ہونے اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے کی گرفتاری پر اپنے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہوں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں