طلباو طالبات کا اساتذہٴ کے ہمراہ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور ایوانِ قائداعظمؒجوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 22 فروری 2018 21:24

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) اقراء سکول‘ لال پل‘ مغلپورہ‘لاہورکے طلبا اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور گارڈن ٹائون پبلک سکول‘ طارق بلاک‘گارڈن ٹائون‘لاہورکے طلباو طالبات و اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن‘ اسلام پورہ‘لاہور‘اورینٹل ماڈل سکول‘ بھگت پورہ‘ شاد باغ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ چک نمبر 42‘ فیروزوالہ‘گورنمنٹ پرائمری سکول‘ چک نمبر 42‘ فیروزوالہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 492تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں