پاکستان میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دیکر روزگار کے مواقعوںمیں اضافہ کیا جاسکتا ہے،ملک طاہر جاوید

جمعرات 22 فروری 2018 20:20

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دیکر وسیع پیمانے پر حکومت کے محاصل اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا خان سے لاہور چیمبر میں ملاقات میں انہوں نے کہا کہ سیاحت کی صنعت پاکستان کو معاشی سرگرمیوں کا مرکز بناسکتی ہے، یہ بہت بڑی بین الاقوامی صنعت ہے جس کا عالمی معیشت میں حصہ 7.6ٹریلین ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔

لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید، طاہر منظور چودھری اور بائو بشیر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ ملک طاہر جاوید نے کہا کہ گلگت بلتستان سیاحت کی پوٹینشل سے مالامال ہے، عالمی سطح پر اس کی مارکیٹنگ کرکے غیرملکی سیاحوں کو ترغیب دی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبے کو مل کر سیاحت کی صنعت کی پوٹیشنل کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں جس سے نہ صرف غیر ملکی سیاح پاکستان آئیں گے بلکہ ملک کی بہترین ساکھ بھی اُجاگر ہوگی۔

لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ نے کہا کہ ماضی میں ٹورازم سیکٹر بُری طرح نظر انداز ہوتا رہا ہے جس کی وجہ سے اس کی پوٹینشل سے خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھایا جاسکالیکن اب صورتحال مختلف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گلگت بلتستان کے کلچر اور سیاحت کی پوٹینشل سے متعلق ایونٹس منعقد کروانے کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔ گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا خان نے کہا کہ یہ سی پیک کا گیٹ وے ہے جس نے اس کی اہمیت دوچند کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان کے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں