کمشنر لاہور ڈویژن سے برطانوی سکھ راہنماؤں کے وفد کی ملاقات، آئندہ سال بابا گرونانک کی 250 ویں سالگرہ کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال

جمعرات 22 فروری 2018 20:20

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل سے برطانوی سکھ راہنماؤں نے بھائی صاحب بھائی مہندر سنگھ کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سکھ راہنماؤں نے 2019ء میں بابا گرونانک کی 250 ویں سالگرہ کو مذہبی جوش و خروش سے منانے کے سلسلے میں تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابا گرونانک کا جنم استھان ننکانہ صاحب پاک و ہند اور پوری دنیا کے سکھوں کے لیے مقدس مقام ہے۔

مسلمان بھی بابا گرونانک اور ان کے جنم استھان کو نہایت دلی احترام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب ہروقت بھرپور توجہ دیتی ہے اور ہمیشہ معاون کار رہی ہے یہ روایت بھی ہے اور اس کا فرض بھی۔

(جاری ہے)

وفد نے کہا کہ وہ ننکانہ صاحب میں جنم استھان میں آٹ ورک اور ثقافتی و مذہبی سکھ اقدار کے حامل تزئین و آرائش کے حوالے سے ویسا ہی کام کرنا چاہتے ہیں جیسا پٹنہ و دیگر سکھ مذہبی مقامات میں پیشہ وارانہ آرٹ ورک کر چکے ہیں۔

اس لیے وہ 20 ماہ پہلے منصوبہ بندی کے ذریعے کام شروع کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وفد نے کہا کہ وہ اپنا مجوزہ پلان کا ایک ہفتہ میں کمشنر آفس میں تبادلہ کریں گے۔سکھ برطانوی وفد میں اندرجیت سنگھ ڈائریکٹر تنظیم، ہردیو سنگھ، راوندر سنگھ، پھلدیپ سنگھ، بھویندر سنگھ شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں