بین الااقوامی اداروں کی طرف سے تعاون اور سرمایہ کاری کی پیشکش ریلوے کی ترقی کا مُنہ بولتا ثبوت ہے، محمد جاوید انو ر

جمعرات 22 فروری 2018 20:20

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) بین الااقوامی اداروں کی طرف سے تعاون اور سرمایہ کاری کی پیشکش پاکستان ریلوے کی بحالی اور ترقی کا مُنہ بولتا ثبوت ہے۔ تاہم تمام فیصلے قومی مفاد اور ادارے کے مفاد کو سامنے رکھ کر کئے جاتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ریلویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انو ر نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں ایلکون ایوری تھنگ الیکٹریکل کمپنی امریکہ کے صدر جان باسٹ کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے ریلو ے میں ناکارہ انجنوں کی بحالی کے حوالے سے اپنی کمپنی کی طرف سے تعاون کی پیشکش کی ۔ملاقات میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور ایڈیشنل جنرل منیجر مکینیکل انصر بااللہ خان ، چیف مکینیکل انجینئر لوکو سلمان صادق ،چیف مکینیکل انجینئر کیرج اینڈ ویگنز راحت مرزا موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور نے کہا کہ میرے ساتھ مکینیکل کے محنتی اور کوالیفائیڈ افسران کی ٹیم موجود ہے جن سے آپ مزید مشاورت کے عمل کو جاری رکھیں اور کمپنی کے بارے میں مزید معلومات شیئر کریں تاکہ باہمی تعاون سے چیزوں کو آگے بڑھایا جا سکے ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے مزید کہا کہ بین الااقوامی اداروں کی طرف سے تعاون اور سرمایہ کاری کی پیشکش پاکستان ریلوے کی بحالی اور ترقی کا مُنہ بولتا ثبوت ہے۔ تاہم تمام فیصلے قومی مفاد اور ادارے کے مفاد کو سامنے رکھ کر کئے جاتے ہیں ۔ امریکن کمپنی وفد کے سربراہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بتایا کہ ہماری کمپنی انجنوں کے کنٹرول سسٹم اورالیکٹریکل سسٹم کے پارٹس تیار کر رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ریلوے میں اپنی کمپنی کی خدمات دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں