لیسکو کا موسم گرما کے دوران بجلی کی بلا تعطل سپلائی کے ٹارگٹ پر بھرپور طریقے سے کام جاری ہے ،ترجمان

جمعرات 22 فروری 2018 20:20

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) کی تمام فیلڈ فارمیشنز چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر پورے ریجن میں بجلی کے مضبوط اور بہتر ترسیلی نظام اور آئندہ موسم گرما کے دوران بجلی کی بلا تعطل سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام سرانجام دے رہی ہیں۔ اس ضمن میں سسٹم سے متعلق بہت سے ایسے کام مکمل کئے جارہے ہیں جن کے باعث صارفین کو بجلی کی بہتر سپلائی باہم میسر ہوسکی ہے۔

لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق لیسکو جی ایس سی سرکل کی جانب سے راوی گرڈ،سگیاں گرڈ اور بند روڈ گرڈ اسٹیشنز کے مابین ٹرانسمیشن لائن سرکٹ پر زائد استعداد کا حامل ریل کنڈکٹر نصب کر کے آپریشنل کر دیا گیا ہے جس کے باعث ٹرانسمیشن لائن کی کرنٹ کپیسٹی بہتر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی ساتھ لیسکو کے 132Kvکاہنہ نو گرڈ اسٹیشن پر کپیسٹر بینک نصب کر دئیے گئے ہیں۔

جن کے باعث وولٹیج پروفائل میں بہتری آئی ہے۔ لیسکو میں گرڈذ کے سالانہ ترقیاتی اور مرمتی کاموں کے ساتھ ساتھ ایسے تمام گرڈ اسٹیشنز جہاں سنگل بس بار کام کررہی تھیں وہاں ڈبل استعداد کی حامل بس بارز لگائی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں 132kvاوکاڑہ سٹی2-گرڈ اسٹیشن، مریدکے گرڈ اورکاہنہ نو گرڈ اسٹیشن پر بس بار کی استعداد کو سنگل سے ڈبل کنڈکٹر پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے ۔

ان گرڈ اسٹیشنز پر بس بارز کی استعداد بڑھانے سے جن علاقوں کو فائدہ حاصل ہوگا ان میں شاد مان، کینال، راوی روڈ، کالونی، رحمت پورہ، ڈسڑکٹ کمپلیکس، اکبر روڈ، ہسپتال روڈ، فیصل آباد روڈ، شادی پور، فضل پیپر ملز، سلویٰ آئل ملز،رسول پورہ، ایف روڈ کاہنہ، نورالدین اینڈ سنز، لکھوکی، کاہنہ سٹی، کچا روڈ، اے ٹی ایس، انڈسٹریل، نشاط، رستم ٹاول، گرومانگٹ، غوثیہ، اے ایچ وائے پلاسٹک، شاہد ماربل، چاولہ کیمیکل اینڈ میٹل، تھیٹر، لاثانی، شیخ نور الدین اینڈ سنز3، شریف پارک، نشاط ملز،مبارک آباد، چاند باغ، کینال، سٹی، شیخوپورہ بیدادکے علاقے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں