اوپی سی ،سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی شکایات میں سے 60 فیصد حل کرچکا ہے

شکایات متعلقہ اضلاع تک پہنچا کر ان کی بھر پور الیکٹرانک مانیٹرنگ کویقینی بنایا جاتاہے،شاہین خالد ،افضال بھٹی

جمعرات 22 فروری 2018 20:20

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء)وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی)پنجاب شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے کہا ہے کہ اوپی سی سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے بھرپور اورا ہم کردار ادا کررہاہے اور ابتک موصول ہونے والی شکایات میں سے 60 فیصد حل کی جاچکی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ا و پی سی میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک سٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم اپنا یا گیاہے۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی معاونت سے کمپلینٹ ویب پورٹل قائم کی گئی ہے۔ جہاں اوورسیز پاکستانی دنیا بھر سے اپنی شکایات کا اندرج کراسکتے ہیں۔شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے بتایا کہ سمندرپار مقیم پاکستانیوں کی شکایات متعلقہ اضلاع تک پہنچا کر ان کی بھر پور الیکٹرانک مانیٹرنگ کویقینی بنایا جاتاہے جہاں چیئرپرسنزکی قیادت میں ڈسٹرکٹ اوورسیزپاکستانیز کمیٹیاں ان کے حل کیلئے تندہی سے کام کررہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں