شہر کے داخلی راستوں پر سرویلنس کیلئے نیا نظام متعارف ، تمام کیمرے آن لائن کر دیئے گئے

جمعرات 22 فروری 2018 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) شہر کے داخلی راستوں پر سرویلنس کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا گیا، تمام کیمرے آن لائن کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے 13 داخلی اور خارجی راستوں پر لاہور پولیس کی جانب سے کیمرے انسٹال کیے گئے ہیں،دو میگا پگزل کیمرے لگائے گئے ہیں جبکہ نئے لگنے والے تمام کمیروں کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایس پی ندیم کھوکھر کا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی راستوں پر نصب تمام کیمرے آن لائن کردیئے ہیں اور سیف سٹی کیساتھ پولیس کے کیمروں سے بھی مانیٹرنگ ہو گی، ناکوں کو ڈی آئی جی آفس،ایس پی مجاہد آفس او رایس پی مجاہد اپن یفون پر مانیٹر کر سکیں گے جبکہ کیمروں سے پولیس کی کارکردگی اور رشوت کی روک تھام پر بھی نظر رکھی جائیگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں