سی آئی اے پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈائون

جمعرات 22 فروری 2018 19:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی طرف سے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کیلئے جاری خصوصی مہم کو مد نظر رکھتے ہوئے سیدندیم عباس ایس پی آرگنائزڈ کرائم لاہور نے سی آئی اے کے تمام ڈی ایس پی صاحبان کو مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈائون کرنے کی ہدایت جاری کی۔جس پر سی آئی اے کی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور رابری کے مقدمات میں انتہائی مطلوب 3مجرمان اشتہاریوں رفیق،اعجاز اور ذیشان کوگرفتارکیاہے۔

(جاری ہے)

مجرمان اشتہاری ڈکیتی اوررابری کے متعدد وارداتیں کرچکے تھے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دو گرفتار مجرمان اعجاز اور ذیشان ضلع شیخوپورہ پولیس کو انتہائی مطلوب تھے ۔ جن کو جدید ٹیکنالوجی اور موثر انفارمیشن کو بروئے کار لاتے ہوئے سی آئی اے پولیس نے گرفتارکیا ۔ عوام کا تحفظ لاہورپولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سی آئی اے پولیس کا کریک ڈائون جاری رہے گا۔ سیدندیم عباس ایس پی آرگنائزڈکرائم سی آئی اے نے ریڈنگ پارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں