پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام خصوصی لیکچر کا انعقاد

جمعرات 22 فروری 2018 19:36

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ’’قومی بیانیے کے حوالے سے پاکستانی ادبی شناخت‘‘کے موضوع پر خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر یونیورسٹی آف نیپلز، ایل اورینٹیل اٹلی سے ڈاکٹر ڈینیلا ویٹولو ، پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چائولہ، انچارج سنٹر ڈاکٹر رخسانہ افتخار، ڈاکٹر احمد اعجاز، ڈاکٹر امجد عباس خان، پروفیسرسید قمر عباس، ڈاکٹر محبوب حسین، ڈاکٹر فراز انجم، ڈاکٹر مقبول اعوان،ڈاکٹر نعمانہ کرن، ڈاکٹر روبینہ ، بشریٰ شوکت ، سید کریم حیدر، فیکلٹی ممبران اور ریسرچ سکالرز نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ڈینیلا نے کہا کہ پاکستانی مغربی ادبی تحریروں میں مقامی اور عالمی معاملات پر گفتگو کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ مصنفین جو پاکستان اور مغرب میں رہا کرتے تھے، مختلف معاشروں کا علم اور تقریباًً ایک جیسا شہری پس منظر رکھتے تھے اور وہ عالمی قارئین کے ساتھ ساتھ پاکستانی قارئین کو بھی اپنی تحریروں میں مد نظر رکھتے تھے، انہوں نے مختلف سماجی و سیاسی موضوعات پر اپنا قلم آزمایا، اس موقع پر ڈاکٹر اقبال چاولہ نے بھی خطاب کیا، سیمینار کے بعد سوال جواب کی نشست رکھی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں