پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر کی زیر صدارت ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس

جمعرات 22 فروری 2018 19:36

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرذکریا ذاکر کی زیر صدارت ان کے آفس کے کمیٹی روم میں ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورٖڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں36 پی ایچ ڈی مقالہ جات اور11جائزہ رپورٹس کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال، پروفیسر ڈاکٹرناصرہ جبیں، پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چائولہ، پروفیسر ڈاکٹرمحمد نعیم خان، پروفیسر ڈاکٹرممتاز اختر، پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم ، پروفیسر ڈاکٹرخالد حسین ، پروفیسر ڈاکٹرجاوید اقبال قاضی، پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ بشارت، پروفیسر ڈاکٹرفخر الحق نوری، چیئرپرسن ڈی پی سی سی پروفیسر ڈاکٹر انجم نسیم صابری اور رجسٹرار ڈاکٹرمحمد خالد خان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں