ہائیونگ شنڈونگ روحی ایبک پولو کپ میں کل تین میچز کھیلے جائیں گے

جمعرات 22 فروری 2018 19:36

ہائیونگ شنڈونگ روحی ایبک پولو کپ میں کل تین میچز کھیلے جائیں گے
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) ہائیونگ شنڈونگ روحی ایبک پولو کپ میں کل جمعہ کو تین اہم میچز کھیلے جائیں گے۔ دوپہر دو بجے پہلا میچ نیوایج/بی بی جے پائپس اور باڑیز کے درمیان ہوگا جیتنے والی ٹیم مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ دوسرا میچ ڈائمنڈ پینٹس /گارڈ گروپ اور رضویز/ماسٹر پینٹس کے درمیان ہوگا جبکہ تیسرا مقابلہ ماسٹر پینٹس بلیک اور ریجاس ایسز/پی اے ایف میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم میں صوفی محمد عامر، صوفی محمد حارث، جیراڈ مزینی، حسام علی حیدر، نیوایج/بی بی جے پائپس کی ٹیم میں المان جلیل اعظم، احمد زبیر بٹ، احمد علی ٹوانہ، سلواڈور الاوا، ریجاس ایسز/پی اے ایف میں فیصل شہزاد/عرفان شیخ، حمزہ ، خوان کروز اریا اور ڈیگو اریا باڑیز کی ٹیم میں نفیس باڑی، بلال حئی، رومیرو زیولٹا اورٹی ٹورئوئزخوان ماریاشامل ہیں۔ پول بی میں آرمی کی ٹیم میں بریگیڈیئر ذوالفقار علی بیگ، میجر عمر منہاس، مائیگل لوئیس دگن، اگناسیو نیگری، ڈائمنڈ پینٹس /گارڈ رائس میر حذیفہ احمد، تیمور علی ملک، ایگلیو کیسٹینو اور ماکس اریا، رضویز/ ماسٹر پینٹس کی ٹیم میں اون رضوی، ثاقب خان خاکوانی، حمزہ مواز خان اور خوان کروز لوساڈا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں