عابد باکسر کی زندگی کے تحفظ کیلئے ڈائریکٹر ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب سے جواب طلب

جمعرات 22 فروری 2018 19:36

عابد باکسر کی زندگی کے تحفظ کیلئے ڈائریکٹر ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب سے جواب طلب
لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے جعلی پولیس مقابلوں میں شہرت پانے والے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی زندگی کے تحفظ کے لئے دائر درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اور آئی جی پولیس پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار عابد باکسر کے سسر جعفر رفیع نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عابد باکسر کو دبئی پولیس نے انٹر پول کی مدد سے گرفتار کیا، انہوں نے کہا کہ عابد باکسر کے حوالے سے خطرہ ہے کہیں اس کو پولیس مقابلہ میں نہ مار دیا جائے،عابد باکسر کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں طلب اور آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت عابد باکسر کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے،عدالت عابد باکسر کو زندہ سلامت پیش کرنے کا حکم دے،،جس پرعدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب کو چھبیس فروری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں