عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ: سٹیگ کلب کی کوارٹر فائنل میں رسائی، تیسرے پری کوارٹر فائنل میں کینٹ جمخانہ کو شکست

جمعرات 22 فروری 2018 19:36

عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ: سٹیگ کلب کی کوارٹر فائنل میں رسائی، تیسرے پری کوارٹر فائنل میں کینٹ جمخانہ کو شکست
لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء)لاہور: پہلے عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے پری کوارٹر فائنل میں سٹیگ کلب نے کینٹ جمخانہ کلب کو 7وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے، سٹیگ کلب ماڈل ٹاون میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں کینٹ جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 38.

(جاری ہے)

5اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 203رنز بنائے سلمان علی نے 45، زبیر بٹ نے 24اور شاہد منصور نے 20رنز بنائے رضوان صدیق نے 3، غلام حیدر اور عامر سجاد نے 2,2وکٹیں حاصل کیں، سٹیگ کلب نے مطلوبہ ہدف 34.4اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جنید علی نے ناقابل شکست 120اور عامر سجاد نے 59رنز بنائے محمد احسن نے 2وکٹیں حاصل کیں فاتح ٹیم کے جنید علی شاندار بلے بازی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، یاد رہے اپالو کلب اور محبوب پارک جمخانہ کلب بھی کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں