لاہور ہائیکورٹ کا شاد مان چوک کوبھگت سنگھ کے نام سے منسوب کرنے کیلئے ایک ہی نوعیت کی درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

جمعرات 22 فروری 2018 19:29

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے شاد مان چوک کوبھگت سنگھ کے نام سے منسوب کرنے کے لیے دائر درخواست پر ایک ہی نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا ۔درخواست میں نشاندہی کی گئی بھگت سنگھ فریڈم فائیٹر تھے اور بانی پاکستان نے بھگت سنگھ کی بہادری کی تائید کی تھی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے بھگت سنگھ میموریل فائونڈیشن کے چئیرمین محمد امتیاز رشید قریشی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواستگزار کے وکیل عبدالرشید قریشی نے موقف اختیار کیا کہ بھگت سنگھ ایک فریڈم فائٹر تھا جسے کیمپ جیل شاد مان چوک میں پھانسی دی گئی. درخواست گزار تنظیم کے مطابق قائداعظم نے بھی بھگت سنگھ کی بہادری اور جرات کی تائید کی تھی جبکہ نشان حیدر پانے والے میجر عزیز بھٹی شہید نے بھی بھگت سنگھ کو ہیرو اور آئیڈیل جیسا لقب دیا تھا۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے بقول شادمان چوک کو بھگت سنگھ کے نام سے منسوب کرنے اور مجسمہ لگانے سے سیاحت کو فروغ ملے گا انہوں نے عدالت کو بتایا کہ بھارت میں اکبر روڈ شاہ جہان روڈ اور بہادر شاہ ظفر کے نام سے سڑکوں کو منسوب کیا گیا ہے جبکہ برطانیہ میں بھی بھگت سنگھ کے نام سے بھگت سنگھ روڈ موجود ہے درخواستگزار کے وکیل نے استدعا کی کہ حکومت کو شاد مان چوک کو بھگت سنگھ کے نام سے منسوب کرنے اور وہاں مجسمہ تعمیر کرنے کا حکم دیا جائی. عدالت نے ایک ہی نوعیت کی دیگر درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں