لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما اور سرما کی تعطیلات منسوخ کرنے کے لیے دائر درخواست، جسٹس شاہد کریم نے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی

جمعرات 22 فروری 2018 19:29

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما اور سرما کی تعطیلات منسوخ کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی ۔ جسٹس شاہد کریم نے لائرز فائونڈیشن کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ موسم گرما اور سرما کی تعطیلات کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، درخواستگزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ چھٹیوں سے انصاف کے حصول میں تاخیر ہوتی ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما اور موسم سرما کی تعطیلات منسوخ کرے عدالت نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں