لاہور ہائی کورٹ نے عسکری بنک کے صدر کے تقرر کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعرات 22 فروری 2018 19:29

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے عسکری بنک کے صدر کے تقرر کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے مسعود قادر کی درخواست پر سماعت کی جس میں عسکری بینک کے صدر کے تقرر کو چیلنج کیا گیا. درخواست گزار نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ عسکری بینک کے صدر کا تقرر بینک کے 22 ڈائریکٹرز ہی کر سکتے ہیں لیکن سید مجید اللہ حسینی کو میرٹ کے برعکس تعینات کیا گیا۔درخواست گزار نے الزام لگایا کہ عسکری بینک کے صدر کیخلاف مالی بدعنوانی کے الزامات میں تحقیقات بھی ہو رہی ہیں. درخواست گزار نے استدعا کی کہ سیاسی بنیادوں پر کیے جانے والے تقرر کو کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں