شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں ناک کی پلاسٹک سرجری کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 22 فروری 2018 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں 23 ویں سالانہ بین الاقوامی پاکستان ایسوسی ایشن آف پلاسٹک سرجری کانفرنس 2018 کے سلسلہ میں ناک کی پلاسٹک سرجری کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے معروف پلاسٹک سرجنز اور ناک کان گلا کے ماہرین بشمول پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان پروفیسر آف پلاسٹک سرجری و چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور ، ڈاکٹر فاروق شہزاد (امریکہ)، پروفیسر ڈاکٹر جی۔

(جاری ہے)

ایس۔بلوگرمین (ارجنٹینا)، ڈاکٹر شنکر مین رائے (نیپال) سمیت متعدد پروفیسرز اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں