ملک پر مسلط اشرافیہ اپنے اقتدارکے طول کیلئے قوم مذہبی اور لسانی بنیادوں پر تقسیم کر رہا ہے ‘ ذکر اللہ مجاہد

حکمرانوں کی ترجیحات میں عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی شامل ہی نہیں ہے ‘ امیر جماعت اسلامی لاہور

جمعرات 22 فروری 2018 19:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط اشرافیہ اپنے اقتدارکے طول کیلئے قوم مذہبی اور لسانی بنیادوں پر تقسیم کر رہا ہے ، حکمرانوں کی ترجیحات میں عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی شامل ہی نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں سیاسی کمیٹی کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق ایم این اے حافظ سلمان بٹ ، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا ء الدین انصاری ، سیکرٹری سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمودالاحد ، ملک الیاس و دیگر موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی ترجیحات میںسٹرکیں ، پُل، میٹرو ٹرین ، بسسز اور دیگر میگا پروجیکٹس شامل ہیں جبکہ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی شامل ہی نہیں ہیں ، متوسط طبقات غربت کی چکی میں پس رہے ہیںاوریہ بنیادی انسانی حقوق ،تعلیم و صحت ، پینے کا صاف پانی جیسی دیگر سہولیات سے محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں استحصالی اور ظلم پر مبنی کے نظام سے نجات کیلئے انقلابی قیادت کی ضرورت ہے جوعوام کا درد اپنے سینوں میں رکھتی ہو۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی ملک کی واحد ، دینی، جمہوری اور سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی کرپشن سے پاک نڈر اور صالح قیادت ملک میں موجود تمام بحرانوں سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اور جماعت اسلامی ایسی فلاحی ریاست کا قیام چاہتی ہے جس میں تمام طبقات کو یکساں حقوق میسر ہوں لیکن ملک کی موجودہ قیادت قوم کو ملکی استحکام ، ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں بری سنجیدہ نہیں ہے۔

لہذا اس امر کی ضرورت ہے کہ آئندہ انتخابا ت ان چوروں اور ڈاکوئوں کو مسترد کر دے اور محب وطن لیڈر شپ کا انتخاب کرے تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں