لابنگ پر یقین نہیں رکھتا جہاں اچھا کردار ملتا ہے وہاں اسٹیج ڈرامہ کرنے کو ترجیح دیتا ہوں‘ حسن مراد

جمعرات 22 فروری 2018 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) سینئر کامیڈین حسن مراد نے کہا ہے کہ لابنگ پر یقین نہیں رکھتا جہاں اچھا کردار ملتا ہے وہاں اسٹیج ڈرامہ کرنے کو ترجیح دیتا ہوں ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ آ ج بھی ایسے ڈرامہ ڈائریکٹر اورپروڈیوسر موجود ہیں جو اسٹیج ڈرامے کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میں لابنگ پر یقین نہیں رکھتا بلکہ اپنی مرضی کا مالک ہوں اور جہاں اچھا کردار ملتا ہے وہاں اسٹیج ڈرامہ کرنے کو ترجیح دیتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ نجی ٹی وی چینل سے مزاحیہ شوسے میری پہچان پورے پاکستان میںپھیل چکی ہے ،ٹی وی ایک بڑا سکوپ رکھتا ہے جس کے ذریعے کسی بھی فنکار کو جلد ملک گیر شہرت حاصل ہوتی ہے اور اس کے ساتھ پرنٹ میڈیا کا کردار بھی نمایا ںہے جو فنکاروں کو پرموٹ کرتا ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں