شفافیت کے دعویداروں نے کرپشن کو بھی آئوٹ سورس کیا ہوا ہے ‘ تحریک انصاف

پنجاب کے سب سے ’’پیارے ‘‘بیورو کریٹ کی گرفتاری کے بعد حکمرانوںکی صفوں میں کھلبلی غیر متوقع نہیں احد چیمہ نی32کنال اراضی بطور رشوت وصول کی ،نیب کی وضاحت سے حقائق قوم کے سامنے آگئے‘ جمشید چیمہ، مسرت چیمہ

جمعرات 22 فروری 2018 12:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) تحریک انصاف کے رہنمائوںنے کہا ہے کہ پنجاب کے سب سے ’’پیارے ‘‘بیورو کریٹ کی گرفتاری کے بعد حکمرانوںکی صفوں میں کھلبلی غیر متوقع نہیں ،اعلیٰ افسران کسی خاندان کے نہیں بلکہ ریاست کے ملازم ہیں اور انہیں کرپشن میں ملوث کسی شخص کی گرفتاری پر رد عمل دینے کی بجائے احتساب کے ادارے کا ساتھ دینا چاہیے ،پوری قوم کی جانب سے نا اہل شخص کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے عدالتی فیصلے کو سراہا جارہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ اور ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت چیمہ نے حلقہ این اے 124کے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ رہنمائوں کا مزید کہنا تھاکہ ایک پائی کی کرپشن نہ کرنے اور شفافیت کے دعویدار وں نے کرپشن کو بھی آئوٹ سورس کیا ہوا ہے اور اس کے ذریعے اپنا حصہ وصول کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

احد چیمہ جیسے افسران حکمرانوں کے فرنٹ مین ہیں اور نیب کی وضاحتی پریس ریلیز کے بعد اصل حقائق قوم کے سامنے آ گئے ہیں۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے نے ایک ہائوسنگ سوسائٹی سے 30ملین روپے مالیت کی 32کنال اراضی بطور رشوت لی جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگ آشیانہ ہائوسنگ میں چھت سے محروم ہو گئے ۔انہوںنے کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری احتساب کے عمل کی جانب بارش کا پہلا قطرہ ہے اور آنے والے دنوں میں کرپشن کی عجب داستانیں سامنے آنے والی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف گزشتہ دس سال سے ملک کے سب سے بڑے صوبے کے سربرا ہ ہیں لیکن کروڑوں عوام کو صحت ، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات میسر نہیں۔ اپنے کمیشن کے لئے بنی بنائی سڑکیں اکھاڑی جارہی ہیں لیکن عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کی جانب سے توجہ نہیں دی جارہی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں