نواز شریف کی پارٹی صدر کی نا اہلیت کے فیصلے کے بعد سے مسلم لیگ ن کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 فروری 2018 11:15

نواز شریف کی پارٹی صدر کی نا اہلیت کے فیصلے کے بعد سے مسلم لیگ ن کی الٹی گنتی شروع  ہو گئی ہے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22فروری 2018) معروف صحافی عامر متین کا کہنا ہے کہ  نواز شریف کی پارٹی صدارت کی نا اہلیت کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کا زوال شروع ہو گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق معروف صحافی عامر متین نے اپنے پروگرام میں نواز شریف کی پارٹی صدر کی نا اہلیت کے فیصلے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت شرم کی بات تھی کہ ایسا شخص جس کو عدالت کی طرف سے تا حیات نا اہل قرار دیا گیا ہو اور وہ اپنی پارٹی کا صدر بن جائے۔

لیکن اگر اس فیصلے کے سیاسی اثرات دیکھیں تو وزیر اعظم شاہد خاقان عباس کی تقرری اس کے علاوہ این اے 120،این اے 154 اور سینٹ کے انتخابات کے فیصلے نواز شریف نے پارٹی کا ہیڈ بن کر کئے تھے۔نواز شریف کو نا صرف پارٹی کی صدارت سے نا اہل قرار دیا گیا ہے بلکہ اس فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ نواز شریف نے 28جولائی کے بعد جتنے فیصلے بھی پارٹی ہیڈ بن کر کئے ہیں وہ سارے کالعدم ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

لیکن سپریم کورٹ کو اس بات کی تشریح کرنی چاہئیے کہ کیا یہ چاروں فیصلے اس زد میں آتے ہیں یا نہیں۔عامر متین نے کہا کہ یہ پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے بہت بڑا دھچکا ہے۔اور ن لیگ جس رفتار سے عدلیہ کو دھمکیاں دے ہے تھے اس کو اب ایک دم بریک لگ جائے گی۔اور اب ن لیگ کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔اور آج اس کا پہلا دن تھا۔اور اگلے چند دنوں میں مزید اہم فیصلے ہو جائیں گے۔

عامر متین کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف روز دو تین کیس کھل جاتے ہیں۔اب ان کی ایک آخری امید رہ گئی ہے کہ نواز شریف کا پارٹی صدارت سے متعلق فیصلہ تا حیات ہے یا نہیں اور اس متعلق بھی جلد ہی فیصلہ آ جائے گا۔لیکن ان فیصلوں کے بعد کہا جا سکتا ہے کہ اب مسلم لیگ ن کا زاوال شروع ہو جائے گا۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پانامہ کیس کے بعد نا اہل قرار دیا گیا تھا جس کے بعد اب انہیں پارٹی کی صدارات سے بھی نا اہل قرار دیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں