کینیڈین پولیس کرکٹ ٹیم اور سٹی ٹریفک پولیس کے درمیان میچوں کی سیریزکا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا

بدھ 21 فروری 2018 23:50

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) کینیڈین پولیس کرکٹ ٹیم اور سٹی ٹریفک پولیس کے درمیان میچوں کیسیریزکا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔ جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز خاں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور دونوں ٹیموںڈ کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسرلاہور رائے اعجاز احمد ایس ایس پی سجاد منج، ایس پی شوکت عباس سمیت دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مہمان ٹیم کے کھلاڑی کو ٹرافی اور دیگر انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم مہمان ٹیم کے انتہائی مشکور ہیں جو سٹی ٹریفک پولیس کی دعوت پر پاکستان آئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انتہائی پرامن ملک ہے اور آنے والے مہمان ہمیں اپنے دلوں جان سے بھی عزیز ہیں۔ پاکستان ہمیشہ ہی سے کھیلوں کا گڑ رہا ہے اس سرزمین نے بہت اچھے اچھے کھلاڑی فورس کا مورال بلندرکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ فورس کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ کھیلیں جسمانی فٹنس کیلئے بھی بہت ضروری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں