نیب کی طرف سے احد چیمہ کی گرفتاری اختیارات سے تجاوز ہے‘ترجمان پنجاب حکومت

سینئر افسر کی ضابطہ کار سے ہٹ کر گرفتاری سے پنجاب کی انتظامی مشینری میں بے چینی پھیلی ‘ملک محمد احمد خان

بدھ 21 فروری 2018 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ نیب کی طرف سے سابق ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی گرفتاری اختیارات سے تجاوز ہے۔ ایسی سینکڑوںمثالیں موجود ہیں کہ سمن پر حاضر نہ ہونے والوں کو نیب نے گرفتار نہیں کیا ۔سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتار ی پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک سینئر سرکاری افسر کی ضابطہ کار سے ہٹ کر گرفتاری سے پنجاب کی انتظامی مشینری میں بے چینی پھیلی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ احد خان چیمہ کی گرفتاری فرض شناس اور محنتی افسر سے زیادتی کے مترادف ہے۔ سرکاری مشینری میں اضطراب کے باعث عوامی امور متاثر ہوسکتے ہیں۔ نیب کے اقدامات سے کسی بھی فرد کی تذلیل یا تضحیک کا تاثر نہیں ملنا چاہیئے۔ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت کا ترقی کا سفر اسی رفتار سے جاری و ساری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں