عدالتی فیصلے پر عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکنوں نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائی

بدھ 21 فروری 2018 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) نواز شریف کی بطور پارٹی صدر نااہلی کا فیصلہ آنے پر پاکستان عوامی تحریک کا مرکزی سیکرٹریٹ سپریم کورٹ زندہ باد،کرپشن مردہ باد اور رو نواز رو کے نعروں سے گونج اٹھا،کارکنوں نے خوشی میں ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کہا کہ انشا اللہ بہت جلد سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کے لٹکنے کی خبر بھی قوم سنے گی۔

انہوں نے کہاکہ فیصلہ آنے کے بعد ایک ٹویٹ آنے کے منتظر ہی رہے جس میں کہا جائے گا کہ’’ مزید نا اہلی سے اللہ نے نواز شریف کی عزت میں مزید اضافہ کر دیا ‘‘ لیکن ابھی تک وہ ٹویٹ نہیں آیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام پاکستان کی عدلیہ،پاکستان کے ادارے اب کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ایک پیج پر ہیں،اب کرپشن کا کوئی بیانیہ سیاست میں جگہ نہیں بنا سکے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں