نواز شریف کی نا اہلی پر پی ٹی آئی کے دفتر میں جشن و مٹھائی کی تقسیم

کارکنوں کے بھنگڑے،ایک دوسرے سے بغل گیر ،نااہل ایک بارپھر نا اہل ہوگئے ‘عبدالعلیم خان

بدھ 21 فروری 2018 21:01

نواز شریف کی نا اہلی پر پی ٹی آئی کے دفتر میں جشن و مٹھائی کی تقسیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نا اہلی پر پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ میں کارکنوں نے جشن منایا ،مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔صدر سینٹرل پنجاب تحریک انصاف عبدالعلیم خان نے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے خود مٹھائی تقسیم کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نا اہل ایک مرتبہ پھر نا اہل ہو گئے ہیں ،عدالتوں کا فیصلہ ساری قوم کی آواز ہے جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ شریف خاندان اب کسی طور بھی عوامی نمائندگی کا اہل نہیں رہا ۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی کرپشن کی طرح نا اہلی کے ریکارڈ بھی توڑ دیے ہیں اور سب سے زیادہ مرتبہ نا اہل ہوکر ثابت کر دیا ہے کہ اب ان کا سیاسی بوریا بستر ہمیشہ کیلئے گول ہو گیا ہے ،سابق اراکین اسمبلی میاں خالداور آجاسم شریف کے علاوہ جمشید بٹ ،ارشد ساہی ،فرخ جاوید مون ، شیخ عامر ،لکی خان اور رانا ثاقب بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوازلیگ نے اپنے کارکنوں کو شرمندگی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیل دیا ہے ،نواز شریف نے اپنی ذات کیلئے پاکستان کے آئین کا مذاق بنوایا ،انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کا عدلیہ پر اعتماد بحال ہوا، آج کا دن تاریخی ہے ، شق کالعدم نہیں ہوئی بلکہ عدلیہ نے چوروں کا آئینی رستہ بند کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں