بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کا اجلاس ،سپریم کورٹ کے فیصلے ،لودھراں ضمنی انتخاب سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

صوبے میں جلسوں کے معاملے اور تنظیم سازی کے حوالے سے پیشرفت پر بھی گفتگو ،خالی عہدوں پر جلد نامزدگیوں کا فیصلہ پارٹی چیئرمین نے رہنمائوں سے لودھراں کے ضمنی انتخاب کے نتیجے کے حوالے سے بھی پوچھا ،حقائق جاننے کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان

بدھ 21 فروری 2018 20:59

بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کا اجلاس ،سپریم کورٹ کے فیصلے ،لودھراں ضمنی انتخاب سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے ،لودھراں کے ضمنی انتخاب کے نتائج اورپارٹی امور سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بلاول ہائوس لاہور میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ ، جنرل سیکرٹری چوہدری منظور اورمصطفی نواز کھوکھر سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے گزشتہ روز آنے والے فیصلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پارٹی چیئرمین اور رہنمائوں نے صوبے میں جلسوں کے معاملے اور تنظیم سازی کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ اجلاس کے دوران بلاول بھٹونے خالی عہدوں پر جلد نامزدگیوں کا فیصلہ بھی کیا ۔بتایاگیا ہے کہ بلاول بھٹو نے پنجاب کی قیادت کو صوبے میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ۔بلاول بھٹو نے رہنمائوں سے لودھراں کے ضمنی انتخاب کے نتیجے کے حوالے سے بھی پوچھا اور حقائق جاننے کیلئے کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا جو شکست کی وجوہات کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں