ہائیونگ شنڈونگ روحی ایبک پولو کپ 2018 کے دوسرے روز تین میچز کھیلے گئے

پہلے میچ میں آرمی نے رضویز/ماسٹر پینٹس کو ، دوسرے میچ میں نیوایج/بی بی جے پائپس نے ماسٹر پینٹس بلیک کو ،تیسرے میچ میں باڑیز نے ریجاس ایسز/پی اے ایف کوہرایا

بدھ 21 فروری 2018 20:54

ہائیونگ شنڈونگ روحی ایبک پولو کپ 2018 کے دوسرے روز تین میچز کھیلے گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) ہائیونگ شنڈونگ روحی ایبک پولو کپ 2018 کے دوسرے روز تین دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں آرمی نے رضویز/ماسٹر پینٹس کو 5-2 سے، دوسرے میچ میں نیوایج/بی بی جے پائپس نے ماسٹر پینٹس بلیک کو 10-6 سے جبکہ تیسرے میچ میں باڑیز نے ریجاس ایسز/پی اے ایف کو 9-7 سے ہرا دیا۔پہلے میچ میں آرمی اور رضویز/ ماسٹر پینٹس کے درمیان دلچسپ میچ ہوا جو آرمی کی فتح پر اختتام پذیر ہوا۔

پہلے چکر میں آرمی اور رضویز/ماسٹر پینٹس کی ٹیم دونوں نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے چکر میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا۔ تیسرے اور چوتھے چکر میں آرمی کی ٹیم نے تین گول سکور کیے جبکہ رضویز/ماسٹر پینٹس کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی اس طرح آرمی نے یہ میچ 5-2 سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

آرمی کی طرف سے اگناسیو ناگری نے چار جبکہ میجر عمر منہاس نے ایک گول سکور کیا۔

رضویز/ماسٹر پینٹس کی طرف سے ثاقب خاکوانی اور حمزہ مواز خان نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرا میچ نیوایج/بی بی جے پائپس اور ماسٹر پینٹس بلیک کے درمیان ہوا جو بہت ہی زبردست رہا۔ نیوایج/بی بی جے پائپس نے پہلے چکر میں دو گول سکور کیے۔ دوسرے چکر میں نیوایج/بی بی جے پائپس نے چار جبکہ ماسٹر پینٹس بلیک نے دو گول سکور کیے۔ تیسرے چکر میں دونوں ٹیموں نے دو دو گول سکور کیے۔

چوتھے چکر میں بھی دونوں ٹیموں نے دو دو گول سکور کیے۔ جیتنے والی نیوایج/بی بی جے پائپس کی ٹیم کی طرف سے سلواڈور الاوانے آٹھ ، احمد زبیر بٹ نے دو گول سکور کیے۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے جیراڈو مزینی نے چار اور حسام علی حیدر نے دو گول سکور کیے تیسرے میچ میں باڑیز نے ریجاس ایسر/پی اے ایف کو 9-7 سے ہرا دیا۔ دونوں ٹیموں کی طر ف سے زور دار آغاز ہوا۔

ریجاس /پی اے ایف نے پہلے چکر میں چار گول جبکہ باڑیز نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے چکر میں باڑیز کی ٹیم نے بہتر کھیل پیش کیا اور چار گول سکور ہوئے۔ تیسرے چکر میں باڑیز نے تین جبکہ ریجاس /پی اے ایف نے ایک گول سکور کیا۔ چوتھے چکر میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا۔اس طرح فاتح باڑیز کی ٹیم رہی جس نے ریجاس ایسز/پی اے ایف کو 9-7 سے ہرا دیا۔ ریجاس /پی اے ایف کو ڈیڑھ گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج بھی حاصل تھا۔ باڑیز کی طرف سے ٹی ٹو ریوئزگنزو نے آٹھ گول جبکہ بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔ ریجاس ایسز/پی ایف اے کی طرف سے ڈیگو اریا نے تمام چھ گول سکور کیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں