سیشن کورٹ لاہور میں فائرنگ کے واقعہ کے خلاف وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ

بدھ 21 فروری 2018 20:49

لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) پنجاب بار کونسل کی اپیل پر سیشن کورٹ لاہور میں فائرنگ کے واقعہ کے خلاف پنجاب بھر کے وکلاء نے جمعرات کو عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا اور اعلی حکام سے ماتحت عدالتوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل نے سیشن کورٹ میں دو وکلاء کی ہلاکت پر لاہور سمیت صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔وکلاء کی ہڑتال کے باعث ہزاروں کیسز کی سماعت بغیرکاروائی ملتوی کردیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں