لاہور ہائیکورٹ نے میئر کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 200 سے زائد ملازمین کے خلاف کارروائی سے روک دیا

بدھ 21 فروری 2018 20:47

لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 200 سے زائد ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر مئیر لاہور کرنل ریٹائیرڈ مبشر جاوید کو ملازمین کی برطرفی سے تاحکم ثانی روکتے ہوئے فریقین کو بحث کے لیے طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محمد فاروق سمیت درجہ چہارم کے 202 ملازمین کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں مئیر لاہور کرنل ریٹائیرڈ مبشر جاوید سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواستگزار کے وکیل طاہر خان نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 200سے زائد درجہ چہارم کے ملازمین عرصہ دراز سے نوکری کے فرائض سر انجام دے رے ہیں تاہم ملازمین کو نوکری پر مستقل نہیں کیا جارہا ۔

(جاری ہے)

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت تمام ملازمین کو نوکری پر مستقل کرنے کا حکم دے عدالت نے مئیر لاہور کو ملازمین کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے روکتے ہوئے 23 فروری کو فریقین کو بحث کے لیے طلب کر لیا.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں