بھگت سنگھ کے نام سے لاہور کے چوک کو منسوب کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

بدھ 21 فروری 2018 20:47

بھگت سنگھ کے نام سے لاہور کے چوک کو منسوب کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا
لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) بھگت سنگھ کے نام سے لاہور کے چوک کو منسوب کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ،ایک درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ وہ فریڈم فائیٹر تھے اور بانی پاکستان نے بھگت سنگھ کی بہادری کی تائید کی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھگت سنگھ میموریل فائونڈیشن کے چئیرمین محمد امتیاز نے عبدالرشید قریشی ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ بھگت سنگھ ایک فریڈم فائٹر تھا جسے کیمپ جیل شاد مان چوک میں پھانسی دی گئی. درخواست گزار تنظیم کے مطابق قائداعظم محمد علی جناح نے بھی بھگت سنگھ کی بہادری اور جرات کی تائید کی تھی جبکہ نشان حیدر پانے والے میجر عزیز بھٹی شہید نے بھی بھگت سنگھ کو ہیرو اور آئیڈیل جیسا لقب دیا تھا درخواستگزار کے بقول شادمان چوک کو بھگت سنگھ کے نام سے منسوب کرنے اور مجسمہ لگانے سے سیاحت کو فروغ ملے گا درخواستگزار نے بتایا کہ بھارت میں اکبر روڈ شاہ جہان روڈ اور بہادر شاہ ظفر کے نام سے سڑکوں کو منسوب کیا گیا ہے جبکہ برطانیہ میں بھی بھگت سنگھ کے نام سے بھگت سنگھ روڈ موجود ہے درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکومت کو شاد مان چوک کو بھگت سنگھ کے نام سے منسوب کرنے اور وہاں مجسمہ تعمیر کرنے کا حکم دیا جائی.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں