سیکرٹری تعلیم پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری ،جواب طلب کر لیا

بدھ 21 فروری 2018 20:47

لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے عدالت کے احکامات پرعمل نہ کرنے کے الزام میں سیکرٹری تعلیم پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے محمد عثمان امین کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار قواعد و ضوابط کے تحت ایلیمنٹری سکول میں ایجوکیٹر بھرتی ہوا لیکن جعلی دستاویزات پر بھرتی کے الزام میں اسکے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کا معاملہ سیکرٹری تعلیم پنجاب کو بھجوا یا لیکن 6 جنوری 2017 کے حکم کی ابھی تک تعمیل نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں