دودھ میںموقع پر ملاوٹ پکڑنے والی مشینیںلاہور پہنچ گئیں

ساٹھ لاکھ مالیت کی تین جدید ملک انالائزر مشینیں اٹلی سے درآمد کی گئیں مشینیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سنٹرل ، نارتھ اور ساؤتھ آفس کی موبائل لیبارٹریز میں لگائی جائیں گی

بدھ 21 فروری 2018 20:34

لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھلے دودھ میں پاؤڈر اور دیگر اجزاء کی ملاوٹ فوری چیک کرنے کیلئے اٹلی سے تین جدید ملک انالیزیرمشینیں پاکستان منگوا لیں۔یہ جدید مشینیں پاکستان میں پہلی مرتبہ لائی گئی ہیں۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورلامین مینگل نے تفصیلات سے آگا کرتے ہوئے بتایا کہ کھلے دودھ کے چند بنیادی ٹیسٹ کرنے کے علاوہ دودھ میں ملاوٹ کی چیکنگ کے لیے نمونے لیبارٹری بھجوائے جاتے تھے جس سے قیمتی وقت کے ضیاع کے علاوہ ملاوٹ مافیا کے مکمل خاتمے میں مشکل پیش آتی تھی۔

جدید مشینوںکے آنے سے کھلے دودھ میں ملاوٹ کا ٹیسٹ ایک منٹ میں مکمل کر لیا جا ئے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ تین مشینیں پنجاب فوڈ اتھارٹی سنٹرل ، نارتھ ،ساؤتھ آفس اورموبائل لیبارٹریز میں لگائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اٹلی سے درآمد کی گئی مشینوں کی لاگت تقریبا 60لاکھ روپے ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ درآمد کی گئی مشینوں سے محکمے اور عملہ کا وقت بچے گا۔

ضرورت پڑنے پر مشینوں سے ڈبے کے دودھ کی بھی چیکنگ کی جاسکے گی۔دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مزید کاروائی کرتے ہوئے بند روڈ اور کالج روڈ پر موجود 2ملک شاپس سے سینکڑوں لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف کرتے ہوئے دونو ں مِلک شاپس کو سر بمہر کر دیا۔اس کے علاوہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات ہونے، کیچن ایریا میں حشرات کی موجودگی،ورکرزکے میڈیکل سرٹیفیکیٹس نہ ہونے اور سابقہ نوٹس پر عمل نہ کرنے کی بنا پر بھاری جرمانے اور وارننگ نوٹسز جاری کیے۔مزید برآں شہربھر میں بچوں کی نشو نما اور صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے متعدد میڈیکل سٹو ز پر چیکنگ کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے پابندی لگائے گئے بڑی مقدار میںانفینٹ فارمولا مِلک ہٹوا دئے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں