کینیاء کے وفد کا ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی کا دورہ ،لا ئیو سٹاک ، تعلیم و تحقیق پراشتراک کے بارے تبا دلہ خیال

بدھ 21 فروری 2018 20:34

لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) ہا ئی کمشنر کینیاء پرو فیسر جو لیئس کیبت با ئتک سمیت کمر شل کونسلرکینیاء ایمبیسی اسلا م آباد فلمو نا ومبلوا، مینیجر ایڈ منسٹر یشن کینیا کونسلٹ لا ہورلیفٹیننٹ کر نل ریٹا ئرڈ امیر عبد اللہ ،ایگزیکٹیو آفیسر کینیا کونسلٹ لا ہور ر ئیس عالم پر مشتمل کینیئن وفد نے گذ شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو رکے راوی کیمپس پتو کی کا دورہ کیا اور وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا سے ملا قات کی۔

وا ئس چانسلر ڈاکٹر پا شا کے ساتھ ملا قا ت میںہا ئی کمشنر کینیا نے کینیئن یونیورسٹیو ں اور ریسرچ آ رگنا ئزیشنز کا ویٹر نری یونیورسٹی لا ہورکے ساتھ شعبہ لا ئیو سٹاک اور تعلیم و تحقیق میں دو طر فہ تعاون قائم کرنے سے متعلقہ اُ مور کے بارے میںتبا دلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

و ا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے وفد کو یو نیور سٹی کے مختلف تعلیمی ، تحقیقی ، تر قیا تی پراجیکٹس، ٹریننگ پروگراموں نیزچھوٹے مویشی پال حضرات کے چھو ٹے بڑ ے جانوروں کے علاج معا لجے کے لیئے کلینکل سہو لیات نیزیونیورسٹی کی کیو ایس،ٹا ئمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ اور ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن اسلام آباد کی رینکنگ میں نما یا ں مقام حا صل کر نے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اُنہو ں نے مز ید کہا کہ ملک میں لا ئیو سٹاک ،پولٹر ی، ڈیری انڈ سٹر ی کی تر قی کے لیئے یونیورسٹی فوڈ اور فیڈ انا لیسز،کو الٹی کنٹرول اور بیما ریو ں کی تشخیص سے متعلقہ ایڈوا ئزری سروسز بھی فراہم کر رہی ہے۔ بعد ازیں وفد نے ڈاکٹر پا شا کے ہمراہ راوی کیمپس پتو کی کے مختلف ڈیپا رٹمنٹس جن میں پیٹ بر یڈنگ اینڈ ٹر یننگ سینٹر، ڈیری اینیمل ٹریننگ اینڈ ریسر چ سینٹر، سینٹر ل لیبا رٹر ی کمپلیکس ، سمال رو مینینٹس ریسر چ سینٹر،ملک پلانٹ، بطخ فارم ،شیپ اینڈ گوٹ ریسر چ سینٹر ،پولٹری برا ئلر فارم اور کلینکس کا دورہ کیا۔

ہا ئی کمشنر کینیا نے دورہ کے دورا ن راوی کیمپس پتو کی کے اے بلاک میں سینٹر ل لیبا ر ٹری کمپلیکس کے سا منے اپنے نا م سے منسوب پودا بھی لگایا۔کینیئن ہا ئی کمشنر نے پاکستان میں لا ئیو سٹاک سیکٹر کی تر قی میں اپنا کلیدی کردار ادا کر نے پر ویٹر نری یونیورسٹی کی تعلیمی و تحقیقی کا وشو ںکی تعریف بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں