نوازشریف عدالتی اصلاحات نہیں اپنی عدلیہ چاہتے ہیں، انہوں نے کبھی پارلیمنٹ کو عزت نہیں دی۔بلاول بھٹو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 21 فروری 2018 18:52

نوازشریف عدالتی اصلاحات نہیں اپنی عدلیہ چاہتے ہیں، انہوں نے کبھی پارلیمنٹ کو عزت نہیں دی۔بلاول بھٹو
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری۔2018ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف عدالتی اصلاحات نہیں اپنی عدلیہ چاہتے ہیں، انہوں نے کبھی پارلیمنٹ کو عزت نہیں دی۔بلاول بھٹو نے لاہور میں عاصمہ جہانگیر کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت کی صحافیوںسے گفتگو میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ اپنی کرپشن بچانے کے لیے نوازشریف پارلیمنٹ کاسہارا لے رہے ہیں،حکومت رونا دھونا بند کرےاور اپنا کام کرے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات 3 ماہ میں نہیں کی جانی چاہییں،سندھ اور پنجاب کے سیاستدانوں میں جو فرق نیب کررہا ہے وہ آج تک سمجھ نہیں آیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر ایسا پاکستان چاہتی تھیں جہاں مرد اور خواتین میں کوئی تفریق نہ ہو، لاہور کے پروگریسو سوچ رکھنے والوں کوپیغام دیتاہوں کہ مایوس نہ ہوں، ترقی پسند خوشحال لاہور واپس بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن ابھی بھی عدلیہ کو ڈکٹیٹ کرنا چاہتی ہے کہ فیصلہ کیا ہونا چاہیے،یہ بہت بڑا مذاق ہے کہ نوازشریف ووٹ کو عزت دو کی تحریک چلارہے ہیں،جب یہ وزیراعظم تھے تو4 بار قومی اسمبلی اور2بارسینیٹ آئے تھے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ نوازشریف پارلیمنٹ کاسہاراتب لیتے جب وہ 4 سال وزیراعظم تھے،اب کرپشن بچانے کے لئے لے رہے ہیں،آئین سپریم ہے، پارلیمنٹ اس آئین میں ترمیم کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ عدلیہ اورپارلیمنٹ کے پاس کیا کیا اختیارات ہیں،نوازشریف عدالتی اصلاحات نہیں چاہتے وہ اپنی عدلیہ چاہتے ہیں،اس طرح سے عدالتی اصلاحات نہیں لائی جاسکتیں۔بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہایک ایساآدمی جوتین دفعہ وزیراعظم رہا،جس کی اپنی حکومت ہے وہ اپوزیشن کا کردار ادا کررہا ہے، حکومت رونا دھونا بند کرے، اپنا کام کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی اصلاحات 3 ماہ میں نہیں کی جانی چاہئیں،ملی مسلم لیگ اور تحریک لبیک نئے کھلونے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں