پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر میں چا روزہ ’’کلچر فیسٹیول‘‘ اختتام پذیر

فیسٹیول میں میوزیکل پروگرامز،ہیر گائیکی،ادبی سیشن سمیت دیگر پروگرمز منعقدہ ہوئے

بدھ 21 فروری 2018 18:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر میں چا روزہ ’’کلچر فیسٹیول‘‘ اختتام پذیر،فیسٹیول میں میوزیکل پروگرامز،ہیر گائیکی،ادبی سیشن سمیت دیگر پروگرمز منعقدہ ہوئے۔پلاک کی جانب سے شوبز انڈسٹری ،علم و ادب اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ایواڈز اور گلدستے دیے گئے۔

اس چار روز فیسٹیول کے میوزیکل پروگرام میںمیں گلوکار عارف لوہا،انور رفیع،رابی پیز زادہ،استاد غلام علی خان،ترنم ناز،شاہد منی،عدیل برکی،وارث بیگ،صائمہ جہاں،صائمہ اختر سمیت نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔جبکہ ادبی سیشن میں کالم نگار اوریا مقبول جان،مجید الرحمن شامی،ضیاء شاہد،اعجاز انور،رائوف طاہر،گرمیت سنگھ،جاوید اقبال سمیت دیگر نے خطاب کیے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا اتنا بڑا فیسٹیول منعقدہ کرانا پلاک کی تاریخی کامیابی ہے۔ایسے پروگرامز کا انعقاد نوجوان نسل کو اپنے کلچر،تہذیب اور رسم و رواج کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔پلاک نے شہریوں کو مفت اور معیاری تفریح فراہم کرنے کی اپنی روایت برقرار رکھی ہے۔ اس فیسٹیول میں چاروں صوبوں کی ثقافتی پرفارمس ہو ئی ہیں۔

پلاک میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا فیسٹیول ہو اہے جس میں فن و ثقافت کے حوالے سے مختلف سیشن رکھے گئے ہیں۔اس میں غزل گائیکی،کلاسیکل گائیکی ،میوزیکل نائٹ جس میں ملک کے نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔اس کے علاوہ ثقافتی سٹالز ،لوک داستان ،ناٹک،ٹپے ماہیے،بولیاں،ہیر سیف الملوک گائیکی ،ڈھول پرفارمس بھی ہوئی ۔اس کے ساتھ فن اور گلوکاری میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کو خصوصی طور پر ایواڈز دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں